شام میں باغیوں کا صوبہ السویدا کے فوجی ایئر پورٹ پر قبضہ

جمعہ 12 جون 2015 12:19

دمشق۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) شامی باغیوں نے صوبہ السویدا کے فوجی ایئر پورٹ کے زیادہ تر حصے پر قبضہ کر لیا ۔ فرانسیسی خبر رساں نے یہ بات شامی باغیوں کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

شام میں خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی سیریئن آبزرویٹری کی طرف سے بھی کہا گیا ہے کہ باغیوں نے ایئر پورٹ کے اندر تک پیشقدمی کی ہے۔ آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کے مطابق باغیوں نے شامی فورسز کے زیر قبضہ اس ایئر پورٹ کے کچھ حصے پر قبضہ کر لیا ہے اور یہ ہوائی اڈہ درعا اور دمشق پر بمباری کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔دوسری جانب شام کے سرکاری ٹیلی وژن نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :