اتحادی افواج کے شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف 29 فضائی حملے

جمعہ 12 جون 2015 12:17

واشنگٹن۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) امریکا کی سربراہی میں اتحادی افواج نے شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف دو روز کے دوران 29 نئے فضائی حملے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ان فضائی حملوں کی سربراہی کرنے والی کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 16 حملے شام جبکہ 13 عراق میں کیے گئے۔ بیان کے مطابق ان فضائی حملوں کے دوران اسلامک اسٹیٹ کے جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں اس گروپ کی لڑائی کی پوزیشنوں کے علاوہ ان کی گاڑیاں، عمارات اور دیگر اہداف شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :