شاستری کو سالانہ7کروڑ روپے معاوضے پر بھارتی کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

جمعہ 12 جون 2015 12:10

شاستری کو سالانہ7کروڑ روپے معاوضے پر بھارتی کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بھارت نے سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری کو ہی ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں سالانہ 7 کروڑ روپے ملیں گے،اس سے وہ سب سے زیادہ تنخواہ حاصل کرنے والے کرکٹ کوچ بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

2000 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب کسی مقامی شخص کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کو واضح طور پر بتا دیاکہ وہ ڈریسنگ روم میں صرف شاستری کو ہی دیکھنا چاہتے ہیں جس کے بعد بورڈ نے نئے کوچ کی تلاش ترک کردی۔