Live Updates

اسلام آباد :ڈی جی رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کو پبلک کیا جائے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جون 2015 12:08

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 جون 2015 ء) : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ڈی جی رینجرز نے تحقیقات کرنے کے بعد کراچی کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے کراچی میں کیا ہو رہاہے اس سے ہم سب اچھی طرح واقف ہیں.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو 24 ناموں کی ایک فہرست دی ہے ہم چاہتے ہیں کہ وہ فہرست پبلک کی جائے تا کہ عوام کو بھی پتہ چلے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں کسی پر الزام نہیں لگا رہا لیکن میں جانتا ہوں کہ اس فہرست میں وزرا کے نام بھی شامل ہوں گے.

اگر وفاق سنجیدہ ہے تو میرا ان سے یہ سوال ہے کہ ڈی جی رینجرز کی بریفنگ کے بعد کیا اقدامت کیے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم کو متفقہ مینڈیٹ دیا ہے، دہشت گردی پر قابو پا کر ہی ملک ترقی کر سکتا ہے ہمیں دہشت گردوں اور ان کے معاون لوگوں پر ہاتھ ڈالنا ہو ں گے تا کہ ملک کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات