پنجاب بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ واقعہ نے لاقانونیت کے خلاف وکلاءکوایک بار پھر متحد کر دیا ہے،ملک بھر کی وکلاءبرادری مظلوم روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشددکی بھر پور مذمت کرتی ہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 جون 2015 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) چنیوٹ میں پنجاب بار کونسل کے ممبر غلام عباس نسوانہ کی جانب سے سپریم کورٹ بار اور پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔استبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل کی وائس چئیرمین فرح اعجاز نے کہا کہ ڈسکہ واقعہ ظلم کی بڑی داستان اور پولیس گردی کی واضح مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و بربریت پر کسی طرح خاموش نہیں رہ سکتے۔اقوام متحدہ اور عالمی ادارے روہنگیا مسلمانوں کو ان کے جائز حقوق دلائے ۔استقبالیہ تقریب سے سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی شرانگیزی خطے کے امن کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ۔استقابلیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بار کونسل کے چئیرمین غلام عباس نسوانہ نے کہا کہ ڈسکہ میں پولیس گردی کا معاملہ ہو ہو یا دنیا کے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام وکلاءایسے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے مقتولین کے ورثہ کو انصاف ملنے اور روہنگیا مسلمانوں پر بدھوں کے ظلم و تشدد کے خاتمے تک وکلاءچین سے نہیں بیٹھیں گے۔اس موقع پر غلام عباس نسوانہ نے وکلاءرہنماوں اور عہدیداروں کو چنیوٹ آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور تمام وکلا کو خوش آمدید کہا۔

متعلقہ عنوان :