محمد علی جناح کا کردار نبھانے والے سر کرسٹوفر لی چل بسے

جمعہ 12 جون 2015 11:47

محمد علی جناح کا کردار نبھانے والے سر کرسٹوفر لی چل بسے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ہالی ووڈ فلموں کے معروف برطانوی اداکار سرکرسٹوفر لی انتقال کر گئے، ان کی عمر93 سال تھی۔ کرسٹوفر لی کی پاکستانیوں کے ساتھ یہ وابستگی تھی کہ انہوں نے 1998 میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی زندگی پر بننے والی فلم جناح میں قائد اعظم کا کردار نبھایا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1948 سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور 50 کی دہائی میں وہ ہارر فلموں کے مرکزی کردار رہے۔

بعد میں انہوں نے دیگر طرز کی فلموں سے بھی مقبولیت حاصل کی۔ کرسٹوفر لی دل کے عارضے میں مبتلا تھے، انہیں سانس کی تکلیف کے سبب ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ چل بسے۔ کرسٹوفر لی نے متعدد فلموں میں ڈریکولا کے کردار سے شہرت پائی۔ انہوں نے جیمز بانڈ فلم دا مین ود دی گولڈن گن میں بھی ولن کا کردار نبھایا تھا۔

متعلقہ عنوان :