حکومت کے خلاف احتجاج، میاں بیوی نے طلاق کا فیصلہ کر لیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 12 جون 2015 11:16

حکومت کے خلاف احتجاج، میاں بیوی  نے  طلاق کا فیصلہ کر لیا

آسٹریلیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جون2015ء) ایک عیسائی جوڑے نے اعلان کیا ہے کہ اگر آسٹریلیا میں ہم جنس پرستوں کی شادی کا قانون بن گیا تو وہ ایک دوسرے کو طلاق دے دیں گے۔

(جاری ہے)

کینبرا، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے نکک اور سارا جیسن نے کہا ہے کہ وہ قانونی طور پر ایک دوسرے کو طلاق دے دیں گے مگر خدا کی نظروں میں میاں بیوی رہیں گے۔ مسٹر جیسن نے ایک اخبار میں لکھا کہ میری بیوی اور میں نے ابھی شادی کی دسویں سالگرہ منائی ہے، مگر اس سال کے آخر تک ہم ایک دوسرے کو طلاق دے دیں گے۔اس نے لکھا کہ ہماری نظر میں شادی انسان کی تخلیق کا اہم مقصد ہے۔ اس جوڑے نے کہا کہ قانونی طور پر طلاق لینے کے باوجود وہ اکٹھے رہیں گے اور اپنے بچوں کی پرورش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :