امریکہ میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام پر 2 پاکستانیوں کو جیل کی سزا سنا دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جون 2015 00:11

نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جون 2015 ء) امریکہ میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام پر 2 پاکستانیوں کو جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں شریک ہونے کے الزام پر 2 پاکستانیوں بھائیوں رئیس قاضی اور شہریار قاضی کو عدالت کی جانب سے جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رئیس قاضی کی عمر 22 برس جبکہ شہریار قاضی کی عمر 35 برس ہے۔ رئیس قاضی کو 35 برس جبکہ شہریار قاضی کو 20 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :