`لاہور ہائیکورٹ سمیت پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ میں سکیورٹی پر تعینات سابق فو جی نوکریوں سے برطرف

سابق فوجیوں کو فوری طور پر سکیورٹی فرائض سرانجام دینے سے روکتے ہوئے ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری`

جمعرات 11 جون 2015 23:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ سمیت پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ میں بارہ سال سے سکیورٹی فرائض سرانجام دینے والے سابق فوجیوں کو نوکریوں سے برطرف کر کے ذمہ دارریاں ادا کرنے سے روکدیا گیا۔سابق فوجیوں کی سیون بٹالین کے ایس ایس پی عمران یعقوب نے سابق فوجیوں کو فوری طور پر سکیورٹی فرائض سرانجام دینے سے روکتے ہوئے ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

حکام بالا کے احکامات آتے ہی سابق فوجی افسردہ ہو گئے اور ان میں بے چینی پھیل گئی۔برطرف کئے گئے سابق فوجی کنٹریکٹ پر پولیس میں بھرتی ہوئے تھے تاہم سابق فوجیوں نے عدالت عالیہ میں اپنی کنٹریکٹ ملازمت کو مستقلی میں تبدیل کرنے کے لئے رجوع کر رکھا تھا جس پر عدالت عالیہ نے سابق فوجیوں کو ساٹھ یوم میں مستقل کرنے کے احکامات صادر کر رکھے تھے۔دوسری جانب عدالتی فیصلے کے باوجود سابق فوجیوں کو ان کی نوکریوں پر مستقل کرنے کی بجائے برطرف کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :