موجودہ دورمیں براڈبینڈ دنیا میں سب سے تیزی سے فروغ پانیوالی ٹیکنالوجی بن گئی ہے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

مزید تجارتی خبریں

وقت اشاعت: 11/06/2015 - 23:05:40 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 22:55:18 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 20:56:57 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 20:53:37 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 19:38:27 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 19:02:38 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 18:34:06 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 18:34:05 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 18:32:37 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 17:59:51 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 17:52:50
- مزید خبریں

کراچی

موجودہ دورمیں براڈبینڈ دنیا میں سب سے تیزی سے فروغ پانیوالی ٹیکنالوجی بن گئی ہے ، پاکستان میں 3G اور 4G سبسکرائبرزکی تعداد 13.02ملین ہوگئی ہے، چیئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ اوردیگرکا8 ویں پاکستان TeleCON-2015کانفرنس سے خطاب

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ ITU کے مطابق موجودہ دورمیں براڈبینڈ دنیا میں سب سے تیزی سے فروغ پانیوالی ٹیکنالوجی بن گئی ہے ۔ اگلی نسل کی ٹیکنالوجیزکی شروعات کے ایک سال کے اندر پاکستان میں 13.02ملین سبسکرائبرزنے 3G اور 4G کواپنا لیا ہے ۔وہ جمعرات کو 8 ویں پاکستان TeleCON-2015کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

کانفرنس میں ٹیلی کام کے ماہرین اور ممتاز مقررین نے تیرتر معاشی ترقی اور صارفین کے اطمینان کیلئے ٹیلی کام میں اگلی نسل کی ٹیکنالوجیزکے تعارف اور پاکستان کے آئی سی ٹی کے شعبہ کے حوالے سے ترقی پسند خیالات پیش کئے۔کانفرنس کا موضوع ’’کاروبار ی اور سماجی حرکیات میں باسہولت ایجادات‘‘ رکھا گیا تھا۔سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ پاکستان میں موبائل براڈ بینڈ کے استعمال میں 590 فیصد اضافہ ہوا ہے جوکل مارکیٹ کے 7فیصد کے برابر ہے اوریہ ملک بھر میں 74 فیصد سم کے استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔

معروف جوہری سائنسدان ڈاکٹر پرویز ہود بھائی نے کہا کہ ایک قوم کی حیثیت سے پاکستان لوگوں پر مشتمل ہے جو ابتدائی طور پر علم اور ٹیکنالوجی کے صارفین ہیں ۔تاہم ہمیں علم اور ٹیکنالوجی کے ’’ پیش کار‘‘ بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔ فاصلاتی تعلیم نے ہمارے تعلیمی اداروں میں انقلاب برپا کردیا ہے اور اس کے خامیوں کا خاتمہ کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی ٹیکنالوجیز ٹھوس آلات پرمشتمل نہیں ہوں گی ۔ مصنوعی انٹیلی جنس دنیا میں انقلاب لانے کیلئے تیزی سے فروغ پارہی ہے اورہمیں نئی دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے تیزی لانی چاہئے۔ سائبر کرائمز اور سیکورٹی امریکی ایجنڈے پر سرفہرست ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ پاکستان ان ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کم شکار نہیں ہے۔ ڈاکٹر ہود بھائی نے بجلی کی تقسیم اور پیداوار کے لئے نیٹ میٹرنگ طریقہ کارکی تعیناتی کی حمایت کی۔

ٹیلی کمیونیکیشنز اور آئی سی ٹی کی صنعتوں کی ٹیکسیشن کی ساخت پر تقریر کرتے ہوئے پی ٹی اے چیئرمین سید اسماعیل شاہ اوروزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/06/2015 - 23:05:40 :وقت اشاعت