محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کاپشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 11 جون 2015 22:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین نے صوبائی حکومت کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے مظاہرین نے ہا تھو ں میں بینرز اور پلے کا رڈز اٹھا ئے ہو ئے تھے جن پر ان کے حق میں نعرے درج تھے مظا ہرے کی قیا دت بہبود آبادی ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری سجاد خان کر رہے تھے انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے تنخواہیں بڑھانے کے بجائے غریب ملازمین کو برطرف کیاجو کہ سراسر زیادتی ہے انکا کہنا تھا کہ گزشتہ 15سالوں سے و ہ محکمہ میں بطور میل موبلائزر فرائض سر انجام دے رہے ہیں لیکن ابھی تک ہماری تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیاگیاانہوں نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ تحریک انصاف کی حکومت ہماری تنخواہیں بڑ ھائیگی لیکن تحریک انصاف حکومت تاریک انصاف بن کر ثابت ہوئی ان کا مزید کہناتھا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے آخری دم تک لڑیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی ہا ؤ س اور بنی گا لہ اسلا م آباد میں احتجا جی دھر نہ دیا جائیگا

متعلقہ عنوان :