دوبارہ بلدیاتی الیکشن کروائے گئے تو اپوزیشن جماعتوں کی ضمانتیں ضبط ہوجائیگی،فضل الٰہی

جمعرات 11 جون 2015 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ماحولیات فضل الٰہی نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ بلدیاتی الیکشن کروائے گئے تو اپوزیشن جماعتوں کی ضمانتیں ضبط ہوجائیگی صوبہ سے امیر اور غریب کا فرق جلد ختم ہونیوالا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر یونین آف جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پروگرام ــ" گیسٹ آورـ"میں کیا ۔

فضل الٰہی نے کہا کہ گزشتہ 67سالوں میں جمہوریت کے نام پرعوام کے حقوق غضب کئے گئے جمہوری اور غیر جمہوری حکومتو ں نے اقرباء پروری اور کرپشن کے ریکارڈز قائم کئے لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے تمام روایتیں تھوڑ کر صوبے میں شفاف حکومت قائم کی اور 17000سے زائد اساتذہ کو این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے بھرتی کیاگیا اور اس سلسلے میں کوئی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی گئی انہوں کے کہا کہ سکولوں میں بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرانے سے اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گاانہوں نے کہا صوبے میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا گیا ہے جس سے امیر اور غریب کا فرق ختم ہوجائیگااور غریب بچے بھی امیروں کا مقابلہ کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میرٹ کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے کوشاں ہے اوراختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے ان کا مزید کہنا تھاکہ اگر دوبارہ فوج کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات کرائے گئے تو مخالفین ایک سیٹ بھی جیت نہیں پائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم قوم کے حقیقی خادم ہے اور قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے