محکمہ آبپاشی میں گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا ‘ سیکرٹری آبپاشی پنجاب
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 11/06/2015 - 22:51:48 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 22:49:59 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 22:49:59 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 22:49:59 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 22:48:30 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 22:48:30 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 22:46:14 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 22:46:14 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 22:46:14 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 22:44:17 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 22:44:17
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

محکمہ آبپاشی میں گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا ‘ سیکرٹری آبپاشی پنجاب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیپٹن (ر) سیف انجم نے کہا ہے کہ زیر زمین پانی کے ضیاع کو روکنے اور اس کے زرعی استعمال میں کمی لانے کے لئے محکمہ آبپاشی میں گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا ہے جو صوبہ بھر کے گراؤنڈ واٹر کو مانیٹر کریگا تاکہ قدرت کے اس انمول عطیے کی مربوط بنیادوں پر حفاظت ممکن ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیر زمین پانی ہمارے پاس میٹھے پانی کا دوسرا بڑا ذخیرہ ہے جس میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز اریگیشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے منعقدہ ایک سمینار کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار میں ممبر( انفراسٹرکچر) پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد عابد بودلہ ، سابق سیکرٹری آبپاشی منسوب علی زیدی ، وائس چانسلر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد رائے ، چیف انجینئر (ریسرچ) وقار حسین وڑائچ ، چیف انجینئر (پلاننگ) ملک محمد طارق، جنرل مینجر پیڈا چوہدری خاور نذیر ، سیکرٹری پیڈا افضل انجم طور ، ایڈیشنل سیکرٹری (آپریشن) چوہدری محمد اشرف ، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) سعید الحسن ہاشمی، معروف قانون دان ڈاکٹر دل محمد ملک اور ڈائریکٹر ( فزکس) غلام ذاکر حسن سیال کے علاوہ محکمہ آبپاشی ، پیڈا ، واپڈا اور انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری آبپاشی سیف انجم نے کہا کہ کرہ ارض پر انسانی بقاء کے لئے پانی کی موجودگی کو کلیدی حیثیت حاصل ہے جبکہ زمین پر زرعی سرگرمیوں کا سارا دارومدار بھی پانی پر

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/06/2015 - 22:48:30 :وقت اشاعت