پشتونوں کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحدہ محاذ بنانا ہوگا ، پشتون گزشتہ کئی دہائیوں سے محرومیوں کے ساتھ ساتھ نا انصافیوں کا سامنا کر رہے ہیں، مسائل سے چھٹکارا باہمی اتفاق و اتحاد سے پیداکیا جا سکتا ہے ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ پشتونوں کے خلاف جاری ظلم و بربریت کا نوٹس لیں

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کاحسن ابدال میں شمولیتی تقریب سے خطاب

جمعرات 11 جون 2015 22:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونوں کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحدہ محاذ بنانا ہوگا ، وطن عزیز میں آباد پشتون گزشتہ کئی دہائیوں سے محرومیوں کے ساتھ ساتھ نا انصافیوں کا سامنا کر رہے ہیں اور اب بھی ان پر ظلم و ستم ڈھائے جا رہے ہیں ان مسائل سے چھٹکاراآپس میں باہمی اتفاق و اتحاد سے دور کیا جا سکتا ہے اگر ہم ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں تو سارے مسائل ومشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں محب وطن پشتونوں کے خلاف سیکورٹی کے نام پر جاری ظلم و بربریت کے خلاف خاموش نہیں بیٹھ سکتے ،کشمیر آزاد کروانے والے پشتونوں کو آزاد کشمیر میں رہنے نہیں دیا جا رہا اور انہیں آزاد کشمیر سے زبردستی بے دخل کیا جا رہا ہے یہ موجودہ حکومت کو ناکام بنانے کی سازش ہے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پشتونوں کے خلاف جاری ظلم و بربریت کا نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو حسن ابدال میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران کے مستعفی ہوکرپشتونخوا میپ میں شمولیت کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پرپارٹی کے صوبائی سیکرٹری سینٹر عثمان خان کاکڑ ، سینٹر اعظم ، ضلعی سیکرٹری اسلام آبادحاجی عبد الیقوم خان اچکزئی ،ڈاکٹر کریم مندوخیل سمیت مرکزی و صوبائی سیکرٹریز و معاونین نے بھی شرکت کی ۔

پشتونخوا میپ میں شمولیت کرنے والوں میں لالا ظاہر خان ، محمد حسین عرف باچا خان ، حاجی گل میر جان ، حاجی جمعہ ، حاجی سیال خان ، حاجی فضل ، حاجی عطاء اﷲ ، حاجی ولی خان ، حاجی رسول خان ، حاجی محمد باچا خان ، حاجی جمیل خان ، حاجی گل خان ، حاجی رحمت خان ، بشو خان ، جاوید خان ، حاجی جلال خان ، لائق خان عرف خان لالا، کالاخان و دیگر شامل ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری سینٹر عثمان خان کاکڑ ، سینٹر سردار اعظم خان ، حاجی عبد القیوم خان اچکزئی ، لالا ظاہر نے باہمی اتحاد و اتفاق پر زور دیا اور کہا وطن عزیز میں بسنے والی تمام قوموں کیلئے یکساں قوانین ہونے چاہئے روزانہ کی بنیاد پر پشتونوں کو سیکورٹی کے نام پر تنگ کرنا اور رشوت طلب کرنا افسوس ناک عمل ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :