راولپنڈی ،دو بھائیوں کے قتل کے الزام میں مطلوب ایک کانسٹیبل پشاور سے گرفتار، تفتیش شروع

جمعرات 11 جون 2015 22:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) راولپنڈی پولیس نے تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے سکس روڈ پردونوجوان بھائیوں کوقتل کرنے کے الزام میں مطلوب محافظ سکواڈ کے کانسٹیبل عمیر کوپشاور سے گرفتارکرلیا،جس سے تفتیش شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق چھ جون کورات گئے تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے سکس روڈپرتعینات محافظ سکواڈ کے اہلکاروں نے دوبھائیوں ذیشان بٹ اورشکیل بٹ کوقتل کردیاگیاتھا،جس پرایک اے ایس آئی سمیت تین پولیس کانسٹیبلان کے خلاف 302,324اور34ٹی پی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا،جن میں سے محافظ سکواڈ کاایک کانسٹیبل عمیر فرار تھا،جسے گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقع کے چار دن گزرنے کے بعدپشاور سے گرفتارکرلیا،جسے راولپنڈی منتقل کردیاگیاہے ،سابق کانسٹیبل عمیر سے تفتیش کاآغازکردیاگیا،یادرہے کہ چار روز قبل سکس روڈپوسٹ گریجویٹ کالج کے قریب شکیل بٹ اورزیشان بٹ ولد محمد ایوب(مرحوم) ڈھوک علی اکبرکے رہائشی اپنے موٹرسائیکل پرسوار گزررہے تھے کہ موقع پرموجود محافظ سکواڈ کے اہلکاروں نے انھیں روکا،جب وہ نہیں رکے توپولیس نے ان پرفائرنگ کردی ،جس پرگولی لگنے سے شکیل بٹ موقع پرجاں بحق ہوگیاجب کہ ذیشان بٹ کوہولی فیملی ہسپتال پہنچایاگیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،جوان بچوں کے قتل پرلواحقین سراپااحتجاج ہوئے جنھوں نے احتجاج بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :