حمیرا ارشد اور احمد بٹ جھگڑے کا ڈراپ سین ……صلح کے بعد شوبز کے خوبصورت جوڑے کا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

مزید فن و فنکار کی خبریں

وقت اشاعت: 11/06/2015 - 22:33:19 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 21:30:30 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 20:23:29 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 18:08:30 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 16:37:16 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 16:37:15 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 16:34:52 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 16:34:50 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 16:34:49 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 16:28:55 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 16:28:54
- مزید خبریں

لاہور

حمیرا ارشد اور احمد بٹ جھگڑے کا ڈراپ سین ……صلح کے بعد شوبز کے خوبصورت جوڑے کا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ سخی سرور اور عرفان کھوکھر نے احمد بٹ کے ساتھ صلح میں اہم کردار ادا کیا۔ شوہر کے ساتھ تمام معاملات کو باہمی رضامندی سے طے کیا گیا ہے۔ آج رات احمد بٹ کے ساتھ اپنے گھر چلی جا?ں گی، انہوں نے کہا کہ میں اور میرے گھر والے اس صلح پر بہت خوش ہیں۔

بہت جلد پریس کانفرنس میں باقی باتیں بتا?ں گی۔ انہوں نے کہا کہ احمد بٹ کے ساتھ جو اختلافات تھے وہ دور ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی شوبز کی دنیا کے اس خوبصورت جوڑے کی زندگی میں تقریباً دو ماہ قبل دراڑیں پڑ گئی تھیں جس کے بعد حمیرا ارشد اور احمد بٹ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف پریس کانفرنسز کیں جبکہ حمیرا نے تو علیحدگی کے لئے خلع کا دعویٰ تک دائر کردیا تھا۔ جج نے احمد بٹ کو طلب کررکھا تھا تاہم شوبز کی اہم شخصیات نے خوبصورت جوڑے کا گھر ٹوٹنے سے بچالیا۔

11/06/2015 - 22:33:19 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان