سی ڈی اے شعبہ انسداد تجاوزات کی کارروائی‘ 13غیر قانونی تعمیرات مسمار ‘غیر قانونی قا بضین سے ارا ضی وا گزار کروا لی

جمعرات 11 جون 2015 22:23

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد میں تجا وزات اور غیر قا نونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے دوران رواں ہفتے مختلف کار وائیوں میں 13غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر کے غیر قانونی قا بضین سے سی ڈی اے کے ارا ضی وا گزار کروا لی۔تجا وزات کے خلاف یہ کا روائیاں بری امام، آبپارہ کمیونٹی سینٹر کے نزدیک وا قع کچی آبادی، منڈی موڑ، خیابان چوک، سیکٹر F-7کی سڑکوں کے اطراف ، سیکٹر G-11/4میں واقع گرین بیلٹ، کھنہ پل ، مرکز I-10، فیض احمد فیض روڈ اور نا ظم الدین روڈ کے اطراف، کراچی کمپنی مرکز G-9 کے با لمقا بل واقع گرین بیلٹ ،پولی کلینک کے سامنے، مرکز G-8، سیکٹر G-6اور سیکٹر G-7میں کی گئیں۔

انفورسمنٹ کی ٹیموں نے بری اما م کے علا قوں شاہ مدین اور ڈہوک تھا لی میں کاروائی کرکے بالترتیب ایک کمرہ اور ایک غیر قانونی چار دیواری کو مسمار کردیا جبکہ بری امام کے علاقے مسلم کالونی میں غیر قا نونی طورتعمیر کیا گیا باتھ روم بھی گرا دیا۔

(جاری ہے)

تجا وازت کے خلاف جاری آپریشن کے دوران منڈی موڑ اور کھنہ پل کے اطراف سے غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے سٹالز کو گرا نے کے علا وہ تمام عا رضی اور مستقل تجا وزات کو ختم کرکے تجا وزات کننداگان کا سامان ضبط کرلیا ۔

اسی طرح سیکٹر G-11/4سے ملحقہ گرین بیلٹ پر ختم کی گئی جھونپڑیوں کی دوبارہ سے تعمیر کی جارہی تھی تاہم انفورسمنٹ کی ٹیموں نے بروقت کاروائی کر کے ان جھونپڑیوں کو مسمار کردیا جبکہ آبپارہ کمیونٹی سینٹر کے نزدیک واقع کچی آبادی میں دو نئے تعمیر کئے جانے والے کمرے بھی مسمار کردئے گئے۔ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں انفورسمنٹ سکواڈ نے مرکز G-8، مرکزI-10اور آبپارہ مارکیٹ سیکٹر G-6میں کاروائی کر کے تجا وزات کو ختم کرکے تجاوزات کنندگان کا سامان ضبط کر لیا اور ان مارکیٹوں کے فٹ پاتھوں اور برآمدوں کو عام لوگوں کے لئے کھول دیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ہمراہ ایک مشترکہ آپریشن کے دوران سیکٹر G-9کراچی کمپنی کے بلمقابل واقع گرین بیلٹ پر غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے سٹالز کو ختم کر دیا ۔اسی طرح کی مزید کاروائیوں کے دوران علامہ اقبال یونیورسٹی کے نزدیک واقع ایک چھپر ہوٹل کو مسمار کردیا گیا جبکہ فیص احمد فیض روڈ اور نا ظم الدین روڈ کے اطراف سے تجاوزات ختم کرنے کے علا وہ انفورسمنٹ کی ٹیموں نے سیکٹر G-7کی گلی نمبر 105میں سرکاری اراضی پر زیر تعمیر دو عدد کمرے اور دو چار دیواریاں بھی مسمار کر دیں۔

ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عا مر علی احمد نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ تجا وزات کے خلاف جاری اس مہم کا دائرہ کار پورے شہر میں پھیلایا جائے تاکہ اسلام آباد سے تجاوزات کا مکمل خا تمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تجا وزات کسی بھی شکل میں قا بل قبول نہیں ہیں اس لئے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک سی ڈی اے اپنی یہ مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گا

متعلقہ عنوان :