ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی سینئر وکیل مسعود شاہ کے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونے پرعدالتی امور کے بائیکاٹ کی دھمکی

جمعرات 11 جون 2015 22:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی نے سینئر وکیل ہائی کورٹ مسعود شاہ کے بیٹے کے قاتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردارکیاکہ اگرفوری انصاف نہ ملاتوعدالتی امور کابائیکاٹ کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کا ایک مذمتی اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی صدر جی ایم شاہ منعقد ہوا ،جس میں سینئر وکیل ہائی کورٹ مسعود شاہ کے بیٹے کے قاتل پر گہرے غم و دکھ اور تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں نائب صدر راجہ عابد، جنرل سیکرٹری ساجد اعوان ، طارق راجہ ، عمر کیانی ، ذوالفقار نقوی، واثق علی چوہدری و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں سینئر وکیل مسعود شاہ کے بیٹے کے قتل پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا کہ اس سانحہ میں ملوث ملزمان کو فلفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر تمام وکلاء برداری عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کر کے متاثرہ وکیل کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے انہوں نے کہا کہ مسعود شاہ کے بیٹے کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے راولپنڈی بار ایسوسی ایشن نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، آئی جی پنجاب ، آر پی او راولپنڈی ، سی پی او راولپنڈی سے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :