چور گھر کا صفار کرگئے، دو موٹرسائیکل سمیت ایک کار چوری ،لاکھوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر‘ مقدمات درج
جمعرات 11 جون 2015 22:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)چور گھر کا صفار کرگئے، دو موٹرسائیکل سمیت ایک کار چوری ،لاکھوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونی ورسٹی کی پارکنگ سے ہنڈا موٹرسائیکل 125نمبر CM-393نامعلوم چور لے گیا، آبپارہ پولیس نے وسیم اختر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا، آئی نائن فور گھر کے سامنے کھڑی مہران کار نمبر LRU-7785 مالیت 6چوری ، رضا خالد کی درخواست پر آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، لوہی بھیر تھانہ کی حدود میں پاکستان ٹاؤن نامعلوم چورگھر میں رکھے ہوئے زیورات، نقدی، موبائل فون مالیت2 دو لاکھ روپے سے زیادہ لے گئے، صابر محمودبیگ کی درخواست پر مقدمہ درج، کورال کے علاقہ سے گھر کے باہر کھڑا ہنڈا موٹرسائیکل نمبر ILQ-920مالیت ساٹھ ہزار روپے نامعلوم چور لے گیا۔
پولیس نے چوہدری ناصر عباس کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ پراپرٹی کے لین دین میں ملزم سید طاہر حسین شاہ نے مدعی مشتاق احمد کو گیارہ لاکھ روپے کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا۔ پلاٹ کے لین دین میں ملزم محمد عرفان نے حسین افسر کو پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا، ملزم فیصل نے کاروباری لین دین میں چھ لاکھ کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.