پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں فرسٹ ایڈ تربیتی کیمپ کا انعقاد

جمعرات 11 جون 2015 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (ہلال احمر) نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں فرسٹ ایڈ تربیتی کیمپ لگایا۔ جس میں صحافیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے فیصل رانا نے صحافیوں کو اتفاقیہ حادثات، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے مختلف طریقوں سے آگاہ کیا اور فزیکلی پریکٹس بھی کروائی۔

(جاری ہے)

روڈ ایکسیڈنٹ، دوران ڈیوٹی کسی ناخوشگوار واقعہ کے پیش آ جانے جیسے مختلف حادثات واقعات سے نبرد آزما ہونے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ صحافی حضرات 24 گھنٹے ڈیوٹی پر ہوتے ہیں اور ایک جگہ سے دوسری جگہ آنا جانا لگا رہتا ہے لہٰذا انہیں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں ٹریفک کا نظام نہایت ابتر ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں اس کے علاوہ آفاقی حادثات سے بھی وابستہ پڑتا رہتاہے لہٰذا ایسی صورت حال میں آپ نے احتیاط سے کام لیتے ہوئے ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنا ہے

متعلقہ عنوان :