اسلا م آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے ‘آج سے موٹر سائیکل چلانے والوں کے تحفظ کیلئے خصوصی آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کیاہے ‘ مہم میں موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ موٹر سائیکلوں کے ،الیکٹرک آلات، انڈیکیٹرز، خراب لائٹس بالکل مفت مرمت کی جا رہی ہیں

ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد ملک مطلوب احمد کی بات چیت

جمعرات 11 جون 2015 22:18

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) اسلا م آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے آج سے موٹر سائیکل چلانے والوں کے تحفظ کے لئے خصوصی آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ، مہم میں موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکلوں کے ،الیکٹرک آلات، انڈیکیٹرز، خراب لائٹس بالکل مفت مرمت کی جا رہی ہیں ، یہ مہم 17جون تک جاری رہے گی ،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لئے آج سے خصوصی مہم کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا ہے اس آگاہی مہم کے پہلے مرحلے کے دوران شہریوں کو گارڈن ایونیوپر روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ، سینکڑوں موٹر سائیکلوں کے ،الیکٹرک آلات ،انڈیکیٹرز،خراب لائٹس( فرنٹ اور بیک لائٹس) بالکل مفت مرمت کی جارہی ہیں جبکہ ہیلمٹ استعما ل نہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جا ئے گی ایس ایس پی ٹریفک نے اس مہم میں ایجوکیشن ٹیم کی مدد کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے ہیں جبکہ یہ مہم 17جون تک اسلام آباد کے مختلف بڑے چوکوں میں جاری رہے گی اور شہریوں سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ اپنے موٹر سائیکل کے سائیڈ مررز، الیکٹرک آلات،سپیڈ میٹرز ،انڈیکیٹرز ،خراب لائٹس اور بیک لائٹ درست حالت میں رکھیں،ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہا کہ اس خصوصی مہم کا بنیادی مقصد شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا اور انھیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تا کہ حادثات میں ہر ممکن کمی لائی جا سکے ،اس مہم میں اٹلس ہنڈا ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر موٹر سائیکل کے خراب آلات کو مرمت کرنے میں تعاون کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :