امن مشن کے فوجی سیکس کے بدلے اشیا دیتے ہیں: اقوام متحدہ
ہیٹی اور لائبیریا میں سینکڑوں عورتیں بھوک اور مفلسی کے باعث اپنے آپ کو سیکس کے لیے فراہم کرنے پر مجبور ہوتی ہیں، رپو رٹ
جمعرات 11 جون 2015 22:08
نیو یا رک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے فوجی باقاعدگی سے لوگوں کو سیکس کے بدلے میں اشیا دیتے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ ہیٹی اور لائبیریا میں سینکڑوں عورتیں بھوک اور مفلسی کے باعث اپنے آپ کو سیکس کے لیے فراہم کرنے پر مجبور ہوتی ہیں۔
اس کے بدلے میں ان خواتین کو زیورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر اشیا دی جاتی ہیں۔رپورٹ کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ 2008 سے 2013 تک 480 ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ان واقعات میں ایک تہائی واقعات میں بچے بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ہیٹی اور لائبیریا میں سینکڑوں خواتین سے سروے کیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان خواتین نے کہا کہ بھوک، مفلسی اور لائف سٹائل بہتر کرنے کے لیے انھوں نے امن مشن کے فوجیوں کے ساتھ سیکس کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.