نوشہروفیروز: انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی

جمعرات 11 جون 2015 22:08

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) نوشہروفیروز بائی پاس پر کوچ الٹ جانے کے باعث بچے اور خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوچ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس سے واپس احمد پور شرقیہ آنے والے زائرین کی تیز رفتار کوچ نوشہرو فیروز بائی پاس کے قریب الٹ گئی۔ جس سے خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو اونگھ آجانے کے باعث پیش آیا حادثے میں ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا۔ زخمیوں کو سول اسپتال نوشہروفیروز منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

متعلقہ عنوان :