کوئٹہ،فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت4 اہلکار جاں بحق

پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن،داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت

جمعرات 11 جون 2015 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت4 اہلکار جاں بحق ہوگئے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روزدہشت گردوں نے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ملا اسلام روڈ پر پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے،واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس نے جائے وقوعہ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں،پولیس نے علاقے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی اور ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیاہے تاہم آخری اطلاع ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسی روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے سب انسپکٹر سمیت4 اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا