پوپ فرانس کی روسی صدر سے ملاقات

خطّے میں امن قائم کرنے کو کوششوں کو تیز کرنے پر دونوں رہنماؤ ں کا زور

جمعرات 11 جون 2015 21:56

ویٹی کن سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء )مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے روسی صدر ولادی میر پوٹن پر خطّے میں امن قائم کرنے کو کوششوں کو تیز کرنے کے لیے زور دیا ویٹیکن سٹی میں ہونے والی پچاس منٹ طویل اس ملاقات میں پوپ نے پوٹن سے کہا کہ مشرقی یوکرائن کے موضوع پر مذاکرات کے لیے فضا سازگار کرنے کے علاوہ منسک امن معاہدے پر عمل درآمد کیا جانا لازمی ہے۔

(جاری ہے)

پوپ فرانسس کے بقول اس مقصد کے لیے روسی حکومت کو اپنی کوششوں کا دائرہ وسیع کرنا ہو گا۔ منسک میں چار ماہ قبل فائر بندی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے بعد سے یوکرائنی فوج اور باغیوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں