نیپال میں زمینی تودے گرنے سے کم از کم پندرہ افراد ہلاک

جمعرات 11 جون 2015 21:56

کھٹمنڈو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء )شمال مشرقی نیپال میں زمینی تودے گرنے سے کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے جمعرات کی صبح گرنے والے زمینی تودوں نے تقریباً چھ دیہات کو نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

اس دوران کم از کم بارہ گھر مٹی کے نیچے دب گئے جبکہ ایک درجن افراد بدستور لاپتہ ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نیپال کے اس علاقے میں بارشوں کا سلسلہ بدھ کے روز سے جاری ہے۔ جون میں شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے دورا فن نیپال میں زمینی تودے گرنا معمول کی بات ہیں