بھارت سے آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کی جائے،پرویز الہی
بھارتی بیانات پر ہمارے حکمرانوں کی خاموشی مایوس کن ہے، بلوچستان میں تخریب کاری کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ،میڈیا سے گفتگو
جمعرات 11 جون 2015 21:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے‘ ہماری پارٹی کا موقف ہے کہ بھارت سے آنکھ میں انکھ ڈال کر اور کھل کر بات کی جائے‘ بھارتی بیانات پر ہمارے حکمرانوں کی خاموشی مایوس کن ہے۔
(جاری ہے)
وہ بروز جمعرات پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرر ہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ہمارا دوست نہیں ہے یہ ہمیں سمجھ لینا چاہئے بلوچستان میں تخریب کاری کے پیچھے بھی بھارت کا ہاتھ ہے۔
ہمیں افسوس ہے کہ بھارت کے بیانات پر ہمارے حکمرانوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر نواز شریف کو بولنا چاہئے تھا ہمیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا موقف ہے کہ بھارت سے آنکھ میں آنکھ ڈال کر اور کھل کر بات کرنی چاہئے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.