لاہورہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر شاہد غازی کی معطلی کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی

جمعرات 11 جون 2015 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر شاہد غازی کی معطلی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو پنجاب یونیورسٹی کے معطل پروفیسر شاہد غازی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وائس چانسلر نے انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے معطل کیا حالانکہ معطلی کا اختیار صرف سنڈیکٹ کمیٹی کے پاس ہے ، لہٰذا میری معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

پنجاب یونیورسٹی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شاہد غازی پر مالی بے ضابطگیوں کے الزام ہے اور اس حوالے سے سٹاف نے تحریری شکایات بھی درج کروائی ہیں۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد پروفیسر شاہد غازی کی معطلی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

متعلقہ عنوان :