پشاور ہائی کورٹ نے پی کے 95 میں دوبارہ انتخابات کا الیکشن کمیشن کا حکم معطل کردیا
پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدوار کا نوٹیفیکیشن جاری کرے ،نوٹیفیکیشن کے اجراء میں مزید تاخیر بلاجواز ہے، جماعت اسمبلی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری کی پریس کانفرنس
جمعرات 11 جون 2015 21:36
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) پشاور ہائی کورٹ نے پی کے 95 میں دوبارہ انتخابات رکواکر الیکشن کمیشن کا حکم معطل کردیا۔ پی کے95کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے اعزاز الملک افکاری نے انتخابات کالعدم قرارا دینے کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر رکھی تھی۔ جمعرات کو پشاورہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد جندول ثمرباغ سے جماعت اسمبلی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری نے المرکز الاسلامی پشاور میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل شبیراحمد خان اور نائب امیر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل بھی موجود تھے۔ا عزاز الملک افکاری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدوار کا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔(جاری ہے)
نوٹیفیکیشن کے اجراء میں مزید تاخیر بلاجواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 جون کو صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔
اس اہم موقع کے پیش نظر الیکشن کمیشن جلد از جلد بغیر کسی تاخیر کے نتائج کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ 7 مئی کو ہمیں 20,000 ہزار سے زائدووٹ پڑے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکی رپورٹ کے مطابق حلقہ پی کے95 کی حدود میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔پولنگ کے دوران انتظامیہ اور اور پولیس موجود رہی۔آرمی کے دستے گشت کرتے رہے ، وہاں پر کسی خاتون پر ووٹ پول نہ کرنے کے سلسلہ میں کسی قسم کا کوئی دباؤ تھا نہ ہی کسی نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے منع کیا ہے۔ 1985 ء سے اب تک 9 بار الیکشن ہوئے لیکن دیر کی یہ روایات رہی ہیں کہ اس عرصہ میں کسی خاتون نے اپنا ووٹ پول نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے این جی اوز کے واویلا پر دبا ? میں آکر بے بنیا د اور بغیر کسی قانونی جواز کے میری کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انکا جلد از جلد نوٹیفیکیشن جاری کرے کیونکہ وہ خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.