لاہورہائیکورٹ نے دوہرے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے تین ملزموں کو بری کر دیا
جمعرات 11 جون 2015 21:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے دوہرے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے تین ملزموں کو بری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزاروں ریاض، عثمان اﷲ اور گل شیر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان پر جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
واقعہ رات کے وقت پیش آیا تھا جس میں کسی کو شناخت کرنا ناممکن تھا جبکہ واقعہ کا کوئی چشم دید گواہ بھی موجود نہیں۔
ملزموں نے عدالت کو بتایا کہ قتل ہونیوالے ایک مجرم کیخلاف مختلف نوعیت کے چالیس مقدمات درج ہیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 2006ء میں دو افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا تھا جبکہ واقعہ میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا تھا۔ عدالت نے مقامی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا پانیوالے تینوں مجرمان کو بری کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
-
ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار
-
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ڈی آر ایس پاکستان اور امریکہ مسٹر ٹوڈ شے کی ملاقات
-
زمین کے تنازعہ پر قتل کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ، گندم خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اراکین اسمبلی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی
-
غیرقانونی بھرتی کا ریفرنس،شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہ ہو سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.