شمالی آسٹریلیا میں پانی سے باہر 6 دن تک زندہ رہنے والی مچھلی دریافت

جمعرات 11 جون 2015 21:30

شمالی آسٹریلیا میں پانی سے باہر 6 دن تک زندہ رہنے والی مچھلی دریافت

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) شمالی آسٹریلیا میں ایک ایسی مچھلی دریافت کی گئی ہے جو پانی سے نکل کر زمین پر 6دن تک زندہ رہ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے محقیقین کا کہنا ہے کہ اس مچھلی کے گلپھڑے بھی ہیں اور پھیپھڑے بھی اور یہ آسٹریلیا کی مقامی جنگلی حیات کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔` یہ مچھلی پاپویا نیو گنی میں پائی جاتی ہے اور پرندوں اور مچھلیوں کا شکار کرتی ہے۔ایکولوجسٹ نیتھن والتھم کے مطابق ایسے علاقے جہاں یہ نہیں پائی جاتیں وہاں ان کی موجودگی سے قدرت کے توازن میں خلل پیدا ہوسکتی ہے۔تاحال صرف چند ہی کو آسٹریلیا میں دیکھا گیا ہے تاہم سائنسدان ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :