چین میں سابق اعلیٰ عہدیدار کو بدعنوانی کے جرم میں عمر قید کی سزا
جمعرات 11 جون 2015 21:23
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) چین کی ایک عدالت نے ملک کے ایک سابق اعلیٰ ترین سکیورٹی عہدیدار زو یانگ کانگ کو بدعنوانی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق زو سب سے اعلیٰ چینی عہدیدار ہیں جن پر گزشتہ تین دہائیوں کے دوران بدعنوانی کے تحت مقدمہ چلایا گیا ہے۔ زو نے اس جرم کا اعتراف اس مقدمے کے دوران کیا جس کی سماعت ایک خفیہ اور بند کمرے میں ہوئی اور بتایا جاتا ہے کہ وہ عدالت کی طرف سے دی گئی سزا کے خلاف اپیل نہیں کریں گے۔
72 سالہ سابق سکیورٹی سربراہ پر گزشتہ ماہ رشوت ستانی، اختیارات کا ناجائز استعمال اور سرکاری راز افشا کرنے کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ تاہم جمعرات کو ان کی سزا کے اعلان تک ان کے مقدمے کی تاریخ اور مقام ایک راز تھا۔(جاری ہے)
زو چین کی نیشنل پیڑولیم کمپنی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں اورایک وقت میں وہ چین کی سب سے اعلیٰ پولٹ بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بن گئے اور جوں جوں ان کے عہدے بڑھتے گئے وہ زیادہ طاقت اور دولت حاصل کرتے گئے۔
زو کو گزشتہ سال کے اواخر میں گرفتار کیا گیا اور ان کی کیمونسٹ جماعت کی رکنیت بھی ختم کر دی گئی۔ چین کے صدر شی جنپنگ کی طرف سے شروع کی گئی انسداد بدعنوانی کی مہم کے تحت چین میں کم سے کم 50 اعلیٰ اور کئی دوسرے چھوٹے عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جا چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.