کرچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایس یو بس حملہ کیس میں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جمعرات 11 جون 2015 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس ایس یو بس حملہ کیس میں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے مفرور ملزمان ملا فضل اﷲ ،شاہد اﷲ شاہد،محمد خالد عمر خراسانی ،ارشاد علی ،داود محسود ،صفدر محسود،مسنا محسود،دلنواز محسود،جلال اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا مفرور ملزمان پر الزام ہے کہ وہ ستائیس مارچ دوہزار پندرہ میں ایس ایس یو کی بس پر حملہ میں ملوث ہیں جو کہ رزاق آباد ٹریننگ سینٹر سے حسن اسکوائر پولیس اہلکاروں کو لے جارہی تھی حملہ کے نتیجے میں تین اہلکار جاں بحق اور انیس زخمی ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :