سپریم کورٹ نے کراچی میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس سے متعلق کیس میں ایم ڈی واٹر بورڈ سے کے فور اور پانی کی دیگر اسکیموں کی تفصیلات طلب کرلیں

جمعرات 11 جون 2015 21:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سپریم کورٹ نے کراچی میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس سے متعلق کیس میں ایم ڈی واٹر بورڈ سے کے فور اور پانی کی دیگر اسکیموں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔عدالت نے ریمارکس دئیے واٹر ٹینکروں کی رجسٹریشن اور مخصوص رنگ سے پانی کی غیرقانونی ٹرانسپورٹیشن پر قابوپایا جاسکتا ہے۔۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے انکشاف کیا کہ جہاں پمپ ہیں وہاں اب پانی نہیں ہے اور جہاں پانی ہے وہاں پمپنگ اسٹیشن دستیاب نہیں ہیں۔

جسٹس انورظہیر جمالی ، جسٹس سرمدجلال عثمانی اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل لارجر بنچ نے غیرقانونی ہائیڈرنٹس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔۔۔ ایم ڈی واٹر بورڈ ہاشم رضا زیدی نے بتایا کہ 200 غیرقانونی ہائیڈرنٹس بند کردئیے ہیں واٹربورڈ کے 22 قانونی ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

۔۔جسٹس مقبول باقر نے استفسار کیا کہ ہائیڈرنٹس ی قانونی پوزیشن کیاہے۔

۔ہائیڈرنٹس تو ہنگامی صورت حال اور فائربریگیڈ کے لئے مخصوص تھے۔۔، بنچ نے استفسار کیا کہ ٹینکرز کس قانون کے تحت سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔۔ کیاواٹر ٹینکرز کی رجسٹریشن کا کوئی طریقہ کار ہے،۔۔عدالت نے تجویزدی کہ واٹرٹینکر کی رجسٹریشن اور مخصوص رنگ ہونا چاہیے یہ کام ہوجائے تو پانی کی غیرقانونی ٹرانسپورٹیشن رک جائے گی،۔۔بنچ کے روبرو ایم ڈی واٹر بورڈ نے انکشاف کیا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ اس لئے ہیے کہ جہاں پانی ہے وہاں پمپ نہیں اور جہاں پمپ ہیں وہاں پانی نہیں ہے۔

۔انہوں نے کہاکہ حب ڈیم میں پانی نہیں ہے لیکن پمپ موجود ہے۔۔۔عدالت نے استفسار کیا کہ ان پمپس کو شفٹ کیوں نہِیں کیا جاتا یہ کام کون کرے گا۔۔جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہاکہ منصوبے بناتیہیں پمپنگ اسٹیشن لگاکر کینجھر جھیل سے پانی کی کمی کیوں پوری نہیں کرتے۔۔واٹر بورڈ حکام نے بتایا کہ کے فور منصوبے کا پہلا مرحلہ 2018 میں مکمل ہوگا 260 ملین گیلن پانی کراچی کو ملے گا۔

۔عدالت نے استفسار کیا کہ واٹرٹینکر مرضی پانچ سے دس ہزار وصول کررہے ہیں کون کنٹرول کرے گا۔۔کیس میں فریق ایم پی اے حفیظ الدین نے کہا کہ ہائیڈرنٹ اور ٹینکرزمافیا رہائشی علاقوں کی لائنوں سے پانی چوری کررہے ہیں،۔۔یہ پانی مشروبات اور منرل واٹر بنانے والے کارخانوں کوفروخت کیا جارہا ہے۔۔لارجر بنچ نے ایم ڈی واٹر بورڈ سیآئندہ سماعت پر کے فور منصوبے سمیت پانی کی تمام اسکیموں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

متعلقہ عنوان :