کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کاروائی، 10 مطلوب دہشت گرد گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جون 2015 21:05

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جون 2015 ء) رینجرز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر رینجرز کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں رینجرز کی جانب سے 10 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔حراست میں لیے گئے دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :