بھارتی وزراء اپنی اوقات دیکھ کر بات کریں، افواج پاکستان دشمن کو مزہ چکھانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں‘محمد اشرف آصف جلالی

جمعرات 11 جون 2015 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ بھارتی وزراء اپنی اوقات دیکھ کر بات کریں، افواج پاکستان دشمن کو مزہ چکھانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں کہا کہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے لحاظ سے دنیا ھر میں پاکستان کی فوج کی کوئی مثال نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارت یاد رکھے پاکستان کی عسکری صلاحیت پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم ہو چکی ہے۔

علاقائی سا لمیت کیلئے ضروری ہے کہ بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے۔ ہمارے حکمرانوں کے معذرت خواہانہ رویّے سے بھارت دھمکیوں پر اُتر آیا ہے اور اس کے جنگی جنون میں دِن بہ دِن اضافہ ہوتا جارہاہے۔ حکومت دفاع وطن کیلئے بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے اور بلوچستان میں دہشت گردی میں راء کے ملوث ہونے کے شواہد عالمی عدالتی انصاف میں پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :