گوجرانوالہ ‘گرمی کاستایا محنت کش نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

جمعرات 11 جون 2015 21:01

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء )گوجرانوالہ ‘گرمی کاستایا محنت کش نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ مرالی والا کا پچاس سالہ حمید یوسف پپلی والا میں کام کررہا تھا کہ اس دوران گرمی کی شدت سے گھبرا کر وہ نہراپرچناب میں نہانے چلا گیا جہاں پرنہاتے ہوئے دہ نہرمیں ڈوب گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں کے اہلکارموقع پرپہنچ گئے جنہوں نے نعش کی تلاش شروع کردی ہے ۔