عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کاتحفظ تمام مسلمانوں کا فرض منصبی ہے‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

برما میں مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک پرانسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں ‘رہنماؤں کامختلف اجتماعات خطاب

جمعرات 11 جون 2015 20:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما ؤ ں مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم، ،مولانا عمرحیات ،مولانا قاری ظہورالحق نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری میانمار میں مسلمانوں سے المناک سلوک کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکی ہرقسم کی مددکرے ۔

برمامیں مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک پرانسانی حقوق کی دعویدار تنظیمیں خاموش کیوں ہیں ۔عالمی برادری میانمار میں مسلمانوں سے المناک اوردردناک سلوک کا سخت ترین نوٹس لے۔بر ماکے مسلمانوں پر ایک بار پھر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے اور انسانیت سوز برتاؤ کی وجہ سے انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحد ہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عالم اسلام کے حکمران برمی مسلمانوں کی حمایت میں آواز اٹھائیں۔

(جاری ہے)

۔علماء کرام نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں عالم اسلام اول مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کی دہشت گردی میں ملوث ہیں۔علماء کرام نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ تمام مسلمانوں کا فرض منصبی ہے پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اسے سیکولرا سٹیٹ بنانے کی ہر سازش کا تمام علماء متحد ہو کر مقابلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہونی والی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ،تحفظ ناموس رسالت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے اغیار کے اشاروں پر چل رہے ہیں ۔

علماء کرام نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اسلامی ممالک کے حکمران اسلامی سربراہی کانفرنس بلاکر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا سخت نوٹس لیا جائے اور اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے موئثر حکمت عملی ترتیب دی جائے۔