بجلی کے صارفین پر چارروپے فی یونٹ سرچاج عائد کرنا ظلم کی انتہاء ہے‘اعجاز چوہدری ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/06/2015 - 21:01:32 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 21:00:00 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 21:00:00 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 20:58:45 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 20:56:58 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 20:56:58 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 20:55:07 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 20:55:07 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 20:53:38 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 20:51:27 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 20:40:37
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

بجلی کے صارفین پر چارروپے فی یونٹ سرچاج عائد کرنا ظلم کی انتہاء ہے‘اعجاز چوہدری

موجودہ حکمران عوام کو زندہ درگور کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف چار روپے فی یونٹ سرچار چ عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کومسترد کرتی ہے , عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسی رہی ہے ، اوپر سے حکومت نے بجلی بم چلا کر رہی سہی کسر پوری کردی ہے ‘تقریب سے خطاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے پولیٹیکل ایڈوائزر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ ظالم حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی صارفین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وزارت پانی و بجلی کا یہ فیصلہ عوام دشمنی کاکھلا ثبوت ہے ، بجلی کے صارفین پر چارروپے فی یونٹ سرچاج عائد کرنا ظلم کی انتہاء ہے ، موجودہ حکمران عوام کو زندہ درگور کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف چار روپے فی یونٹ سرچار چ عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کومسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت اس ظالمانہ فیصلے کو فی الفور واپس لے، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسی رہی ہے ، اوپر سے حکومت نے بجلی بم چلا کر رہی سہی کسر پوری کردی ہے ،وفاق اور پنجاب کا بجٹ غریب عوام سے دھوکا اور فریب ہے ، بجٹ میں ریلیف نام کی کوئی چیز شامل نہیں، حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ،بجلی کی قیمت بڑھنے سے غریب عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوگا، ظالم اور بے حس حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے عام طبقہ شدید متاثر ہوا ہے ، موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے ،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں ،حکمرانوں نے اپنی ساری عیاشیوں کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے ، بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہو جائیں گے،بھارتی وزیراعظم کا بیان موجودہ حکمرانوں کے منہ پرطمانچہ ہے۔

وہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے دورے کے موقع پر خان بیلہ میں پارٹی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/06/2015 - 20:56:58 :وقت اشاعت