لاہور،حساس اداروں ‘اے ایس ایف کی بروقت کارروائی ،غیر ملکی نجی ائیر لائن کی پرواز کو ہائی جیک کرنیکی کوشش ناکام بنا دی گئی

تھائی لینڈ کی شہریت رکھنے والے چار مسافرگرفتار، تھائی ائیر لائن کی پرواز 346کو ہائی جیک کرنا چاہتے تھے ، تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل ایک مسافر نے مبینہ طور پر آخری چیکنگ پوائنٹ سے اسلحہ بھی کلیئر کرا لیا تھا

جمعرات 11 جون 2015 20:55

لاہور،حساس اداروں ‘اے ایس ایف کی بروقت کارروائی ،غیر ملکی نجی ائیر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) حساس اداروں اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کی بروقت کارروائی کے باعث نجی ائیر لائن کی لاہور سے بنکاک جانیوالی پرواز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،حساس اداروں نے تھائی لینڈ کی شہریت رکھنے والے چار مسافروں کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ، چاروں افراد مسلم نیشنل سوات کے مدرسہ مرکز القاسم میں زیر تعلیم ہیں اور بذریعہ بس سوات سے لاہور پہنچے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق 8اور9جون کی درمیانی شب تھائی لینڈ کی شہریت رکھنے والے چار مسافر لاہور سے تھائی ائیر لائن کی پرواز 346کے ذریعے بنکاک جانے کے لئے لاہور ائیر پورٹ پہنچے ۔ مذکورہ مسافروں کے ایک ساتھی نے مبینہ طور پر آخری چیکنگ پوائنٹ سے اسلحہ اور گولیاں بھی کلیئر کرا لی تھیں حساس اداروں اور اے ایس ایف کے درمیان رابطے اور بروقت کارروائی کے بعد چاروں مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چاروں مبینہ ہائی جیکر مسلم نیشنل سوات کے مدرسہ مرکز القاسم میں زیر تعلیم ہیں اور انہوں نے سوات سے ہی اسلحہ خریدا اور بذریعہ سڑک سفر کر کے لاہور ائیر پورٹ پہنچے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق چاروں افراد کو نا معلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ ایک او رنجی ٹی وی کے مطابق اسلحہ سمیت گرفتار ہونے والے چاروں مسافروں کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :