بھارتی وزیر اعظم غیر ذمہ دارانہ بیان سے مفاہمتی عمل کی فضائی ہوئی ٗ ہماری پر امن تعلقات کی خواہش یکطرفہ نہیں ہوسکتی ٗ وزیر اعظم

نواز شریف کا بھارتی وزیر اعظم نریندر سنگھ مودی اور بھارتی وزراء کے پاکستان مخالف شر انگیز بیانات پر سخت ترین مایوسی کا اظہار پاکستان ہر قیمت پر اپنے مفادات کا تحفظ کریگا ٗکشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ٗ اقتصادی راہداری سے صرف پاکستان کو نہیں پورے خطے کو فائدہ حاصل ہوگا ٗ ضرب عضب آپریشن نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ٗ دہشتگردوں کواپنی سرزمین پرٹھکانے بنانے نہیں دیں گے ٗخطہ وسائل سے مالا مال ہے، سارک ممالک آپس میں رابطوں کو تیز کریں،ہمیں خطے اورعالمی اقتصادی روابط کیلئے نئے مواقع تلاش کرناہوں گے ٗ سفارتکاروں کی کانفرنس سے خطاب

جمعرات 11 جون 2015 20:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر سنگھ مودی اور بھارتی وزراء کے پاکستان مخالف شر انگیز بیانات پر سخت ترین مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہماری پر امن تعلقات کی خواہش یکطرفہ نہیں ہوسکتی ٗ پاکستان ہر قیمت پر اپنے مفادات کا تحفظ کریگا ٗکشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ٗ اقتصادی راہداری سے صرف پاکستان کو نہیں پورے خطے کو فائدہ حاصل ہوگا ٗ ضرب عضب آپریشن نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ٗ دہشتگردوں کواپنی سرزمین پرٹھکانے بنانے نہیں دیں گے ٗخطہ وسائل سے مالا مال ہے، سارک ممالک آپس میں رابطوں کو تیز کریں،ہمیں خطے اورعالمی اقتصادی روابط کیلئے نئے مواقع تلاش کرناہوں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں سفارتکاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کی خواہش رکھتا ہے تاہم یہ خواہش یکطرفہ نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔انھوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیانات سے دونوں ممالک کے درمیان جاری مفاہمتی عمل کی فضاء متاثر ہوئی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو منفرد جغرافیائی حیثیت حاصل ہے اور اقتصادی راہداری سے صرف پاکستان کو نہیں بلکہ پورے خطے کو فائدہ حاصل ہوگا۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں گیم چینچر ثابت ہوگا، پاکستان کی معاشی صورتحال بہترہورہی ہے جس کا ثبوت افرادزر میں کمی اورزرمبادلہ کے ذخائز میں اضافہ ہونا ہے تاہم ابھی بہت اہداف حاصل کرنا باقی ہیں۔

کشمیری عوام کے حق آزادی کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔وزیراعظم نواز شریف نے سفارت کاروں کو بتایا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا خطے میں امن کیلئے پاکستان دہشتکردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑرہا ہے دہشتگردوں کواپنی سرزمین پرٹھکانے بنانے نہیں دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر ابھر رہا ہے ٗ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں خطے اورعالمی اقتصادی روابط کے نئے مواقع تلاش کرنا ہوں گے ۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سفارت کاری اہداف کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور پاکستان سفارت کاری سے ہی تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتا ہے وزیراعظم نے کہاکہ پاک افغان سرحد پر امن دونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے ٗ افغان قیادت سے ان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کا کہا ہے۔

افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں ٗ دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، پاکستان تحمل کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کا یہ خطہ وسائل سے مالا مال ہے، سارک ممالک آپس میں رابطوں کو تیز کریں،ہمیں خطے اورعالمی اقتصادی روابط کیلئے نئے مواقع تلاش کرناہوں گے۔