لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز تیزی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25 انڈیکس36.89پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5797.53 بندہوا

جمعرات 11 جون 2015 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس36.89پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5797.53 بندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر91کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔27کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،9کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ55کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔مارکیٹ میں کل20لاکھ54ہزار 700حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں نمر انڈسٹریل کیمیکل لمیٹڈ10لاکھ حصص ۔بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے3لاکھ86 ہزار500 حصص۔ جبکہ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے1لاکھ61 ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضا فہ پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت10.18روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی یونائٹڈ بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت7.50روپے کم ہو گئی۔