پاکپتن، دس سالہ لڑکا نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگیا

جمعرات 11 جون 2015 20:53

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) دس سالہ لڑکا نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو گیا بتایا گیا ہے کہ محلہ او بلاک عارف وا لا کے رہائشی نور احمد کا دس سالہ بیٹا سلمان شہر کے درمیان میں سے گزرنے والی نہر میں نہانے کے لئے گیا اور ڈوب کر ہلاک ہو گیا ریسکیو1122ٹیم نے دو گھنٹوں کی کوشش سے نعش کو نہر سے با ہر نکال کر ورثا کت حوالے کیا۔

متعلقہ عنوان :