Live Updates

داؤد خان پانیزئی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف بلوچستان نامزد

جمعرات 11 جون 2015 20:45

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے داؤد خان پانیزئی کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹفیکشن جاری کردیا گیا ہے اس بات کا اعلان تحریک انصاف بلوچستان کے ڈپٹی آرگنائزر سید ظہور آغا نے داؤد خان پانیزئی کے ہمراہ جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تحریک انصاف میں کوئی ڈھڑا بندی نہیں ہے تمام اضلاع میں جلد ہی نئے عہدیدا ر نامزد کئے جائینگے اور اس کے بعد صوبے میں پارٹی انتخابات کرائے جائینگے اس وقت صوبے میں آرگنائزر نواب ہمایون جوگیزئی اور ڈپٹی آرگنائرز سید ظہور آغااور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات داؤ د خان پانیزئی ہے اس کے علاوہ صوبے بھر میں پارٹی کے تمام عہدے تحلیل کردئے گئے ہیں کوئی بھی پارٹی کا ممبر کوئی عہدہ استعمال نہیں کرسکتا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات