Live Updates

پی ٹی آئی کی مخلصانہ قیادت سے متاثر ہو کر عوام و خواص اس میں بھر پور شمولیت کر رہے ہیں،شکیل خان

صوبے سے کرپشن، بدعنوانی اور موروثی سیا ست کا خاتمہ پی ٹی آئی کی تاریخی فتح ہے،مشیروزیراعلی خیبرپختونخوا

جمعرات 11 جون 2015 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے بہبود آبادی شکیل خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مخلصانہ قیادت سے متاثر ہو کر عوام و حواص اس میں بھر پور شمولیت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے کرپشن، بدعنوانی اور موروثی سیا ست کا خاتمہ پی ٹی آئی کی تاریخی فتح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکدرہ میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے تحصیل کونسلر امتیاز خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ملک خان، حاجی عبدالرحمن اور نو منتخب تحصیل کونسلر امتیاز خان نے بھی خطاب کیا جبکہ حاجی عبدالرحمان خان نے بھی عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مشیر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی کے بعد سونامی آنے کے باعث یہاں سے اجارہ داری کی سیاست کا خاتمہ ہوگاا نہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن اپنے جدو جہد کے بل بوتے پر عہدوں تک پہنچ رہے ہیں اور صوبے سے کرپشن اور بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کے مشیر نے نو منتخب کونسلر امتیاز خان کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ عوام نے جن توقعات کے تحت انہیں منتخب کیا ہے ان پر پورا اترنے میں وہ کوئی کسر اٹھانہیں رکھیں گے انہوں نے علاقے کے عوام کی جانب سے تحریک انصاف کے امیدواروں کے حمایت کرنے اور کامیا بی دلانے پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے بلا تفریق اقدامات اٹھائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات