وفاقی حکومت نے بین الاقوامی این جی او سیو دی چلڈرن کو کام کرنے سے روک دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جون 2015 20:37

وفاقی حکومت نے بین الاقوامی این جی او سیو دی چلڈرن کو کام کرنے سے روک ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جون 2015 ء) وفاقی حکومت نے بین الاقوامی این جی او سیو دی چلڈرن کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے بین الاقوامی این جی او سیو دی چلڈرن کو کام کرنےسے روکتے ہوئے ان کا دفتر سیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے این جی او کی سرگرمیوں کو ملکی مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے سیل کیا ہے۔ سیو دی چلڈرن کے ایف 6 میں واقع دفتر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ این جی او کے 15 غیر ملکی عملے کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔