کراچی، ماحولیات کے عالمی دن ای ٹو ای کی جانب سے ہریالی مہم کا اعلان

مختلف کمپنیوں کے اشتراک سے 800 سے 1000 تک درختوں کی شجرکاری کی جائے گی

جمعرات 11 جون 2015 19:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان کی صف اول کی لاجسٹکس اور سپلائی چین کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے ای ٹو ای نے عالمی یوم ماحولیات برائے 2015 کے سلسلے میں 'ہریالی لاؤ 'مہم کا اعلان کردیا ہے۔ اس ضمن میں ای ٹو ای نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن اور چارٹر فار کمپیشن پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے اس سرگرمی کا مقصد ایک پلیٹ فارم قائم کرکے شجرکاری کیلئے جاری سرگرمیوں کے ذریعے کاربن کی موجودہ سطح میں کمی لائی جائے۔

ای ٹو ای کی کاروباری سماجی ذمہ داری کے تحت 'ہریالی لاؤ' مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز ڈی ایچ اے فیز سیون سے کیا گیا جہاں پر ای ٹو ای اپنی ذیلی اداروں پرائم ایچ آر، پی ٹی او (پاکستان ٹرمنل آپریٹرز)کی معاونت سے تقریبا 800 سے 1000 درختوں کی شجرکاری کرے گا ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی یہ مہم مختلف طریقوں سے جاری رہے گی تاکہ درختوں کی شجرکاری کے ذریعے کاربن کی فضاء میں موجود مقدار میں کمی لائی جائے۔

ای ٹو ای اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز، شراکت داروں اور ماحولیاتی تنظمیوں کے ساتھ مل کر کاربن کے اخراج میں کمی لاکر ماحول صاف کرنے کو ایک اہم سنگ میل تصور کرتی ہے جو اس اہم مقصد کو گہرائی سے محسوس کرتے ہیں اور اپنی موجودہ اور مستقبل کی نسلوں کے لئے ایک صاف، سرسبز اور بہتر ماحول کی خواہش کرتے ہیں اور اس کے بڑے پیمانے پر پائیدار ماحولیاتی مرتب ہوں گے ۔

ای ٹو ای کے سی ای او جنید اقبال نے بتایا کہ درختوں کی شجرکاری کا عمل اس حقیقت کی علامت ہے کہ یہ ادارے موجودہ صورتحال میں ماحول دوست ہیں اور اور سب سے اہم یہ پہلو ہے کہ یہ ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کے مفاد میں ہیں۔ یہ ایک جاری عمل ہے اور ہم خواہش کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں میں ہریالی، روشن اور صحت مند مستقبل کی تعمیر کا رجحان پروان چڑھے۔

ای ٹو ای کے چیئرمین عابد بٹ نے کہا کہ ایسے درختوں کی شجر کاری کی جائے جو پانی کم استعمال کریں اور رنگ بکھیریں اور اس طرح کاربن کی موجودگی کو متوازن بنا کر اسے غیر موثر کیا جائے۔ درخت مختلف جانداروں کے لئے پائیدار ماحول فراہم کرتے ہیں جس سے قومی سطح پر ہریالی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ اقدام اٹھایا ہے جس کے ذریعے ہم تعمیری پلیٹ فارم مہیا کرکے اپنے معاشرے میں مثبت فرق پیدا کریں گے۔

ماحول دوست کمپنی کے طور پر ای ٹو ای نے سال 2020 تک 60 ہزار درختوں کی شجر کاری کا عہد کرکھا ہے جس کے لئے کمشنر کراچی کے ساتھ شراکت داری کرکے "ایک درخت کی ذمہ داری" مہم کے ساتھ مزید وسعت لائی جائے گی تاکہ نوجوانوں میں ماحول کے حوالے سے آگہی کو فروغ دیا جائے اور گرین ہاؤسز کا مقابلہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :