پاکستان کی مسلح افواج ،سیاسی قیادت ملک کے دفاع کیلئے ایک صفحہ پر ہیں،افتخار علی ملک
پاکستان کسی کیلئے تر نوالہ ثابت نہیں ہوگا ،عالمی برادری نہتے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کا نوٹس لے ،میاں ادریس، زبیر طفیل، ملک سہیل
جمعرات 11 جون 2015 19:36
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) یونائٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ،گروپ چیئرمین افتخار علی ملک ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر میاں محمد ادریس ، نائب صدر میاں اکرم فرید ،سیکرٹری جنرل زبیر طفیل اور چیئرمین میڈیا کوارڈی نیشن کمیٹی ملک سہیل حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور ملکی سیاسی قیادت نے ایک ہمسایہ ملک کے پاکستان بارے جارحانہ عزائم رکھنے کے بیان پر وطن عزیز کے دفاع کیلئے منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا ہے کہ ملک کی سلامتی کیلئے وہ ایک صفحہ پر ہیں پاکستان کی تاجر و صنعتکار برادری اپنی مسلح افواج اور حکومت کے ساتھ ہے اور کسی بھی مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئیگی۔
جمعرات کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، پارلیمنٹ ،وفاقی وزراء اور تمام سیاسی جماعتوں نے ایک ہمسایہ ملک کی جانب سے پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کرنے کی دھمکی پر اپنے بھرپور رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے دفاع کیلئے سب متحد ہیں پاکستان اپنے دفاع کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی وقت دشمن کو جواب دینے کیلئے تیار ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.