آئی جی اسلام آباد کی تاجروں کے وفد سے ملاقات ٗ تاجروں کا بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے والے افسران کو میڈل اور شیلڈ دینے کااعلان

پولیس تاجروں کے تعاون اور حوصلہ افزائی سے ہی بہتر کار کر دگی سامنے لاسکتی ہے ٗآئی جی طاہر عالم خان اسلام آباد کے تاجروں اور شہریوں کو شریک کر کے سکیورٹی پلان تیار کیا جائیگا ٗ ملاقات میں بات چیت

جمعرات 11 جون 2015 19:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد طاہر عالم خان نے کہاہے کہ پولیس تاجروں کے تعاون اور حوصلہ افزائی سے ہی بہتر کار کر دگی سامنے لاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعرات کو بلیو ایریا کے تاجران کے ایک وفد سے ملاقات کے دور ان بات چیت کرتے ہوئے کہی بلیو ایریا کے تاجروں نے اسلام آباد کی سکیورٹی اور حکومتی رٹ قائم کر نے کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کے کر دار کو سراہا اور بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے والے پولیس افسران کو میڈل اور شیلڈ دینے کااعلان کیا طاہر عالم خان نے بتایا کہ اسلام آباد کی سکیورٹی کے حوالے سے سلطان اعظم تیموری کی قیادت میں پلان تیار کیا جارہاہے جس میں اسلام آباد کے تاجروں اور شہریوں کو شریک کر کے پلان تیار کیا جائیگا بلیوایریا کے تاجروں کے وفد میں ظفر بختاوری ٗ ندیم منصور ٗ فرقان مرتضیٰ ٗ عمران شبیر عباسی ٗ حسن اقبال گردیزی ٗ وسیم چوہدری ٗ محمد زاہد قریشی اور صادق مسعود شامل تھے ۔