پاکستان میں صنعت و حرفت ہو یا زراعت یہاں ہر شعبے میں پھلنے پھولنے کے وسیع امکانات موجود ہیں‘محمد رفیق رجوانہ

وہی قومیں عالمی اور سیاسی میدان میں نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہیں جو معاشی اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط ہوں‘گورنر پنجاب

جمعرات 11 جون 2015 19:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وہی قومیں عالمی اور سیاسی میدان میں نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہیں جو معاشی اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط ہوں،پاکستان میں صنعت و حرفت ہو یا زراعت یہاں ہر شعبے میں پھلنے پھولنے کے وسیع امکانات موجود ہیں، مقامی صنعتکاروں کے علاوہ دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں اور کثیرالملک گروپوں کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان تجارتی سرگرمیوں کے لیے بہترین ملک ہے - ان خیالات کا اظہار انہو ں نے 9ویں سی ای اوسمٹ ایشیا کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں پاکستان کے نامور بزنس مینوں اور کمپنیوں کے سربراہان کی کثیر تعداد نے شرکت کی -تقریب میں پاکستان کی سو معتبر ترین کاروباری اور سیاسی شخصیات کی خدمات اور کامیابیوں پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی بھی کی گئی -گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کو معاشی میدان میں آگے بڑھانے کا عزم رکھنے والے ملکی تاجر مبارکباد کے مستحق ہیں-گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اس وقت مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے - انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پچاس ہزار سے زائد قیمتی جانوں کا ندرانہ پیش کیا ہے، پاکستان نے اس جنگ میں جو معاشی اور اقتصادی نقصان اٹھایا ہے پوری دنیا اس سے بخوبی آگاہ ہے -انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا جس سے نہ صرف پاکستان میں روزگاری کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے بلکہ بیروزگاری میں خاصی کمی واقع ہو گی-گورنر پنجاب نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر پوری قومی قیادت کا اتفاق ایک خوش آئند بات ہے -انہوں نے کہا کہ کراچی میں کامیاب آپریشن کے بعدشہر کے حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور انشاء اﷲ تعالی وہ دن دور نہیں جب کراچی پھر سے روشنیوں کا شہر کہلائے گا-بعد ازاں ،میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ہندوستان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں گورنرپنجاب نے کہا کہ پاکستان تمام تر اصولی اختلافات کے باوجود ہندوستان سے کھلے دل سے تعلقات کا خواہشمند ہے ،لیکن اس کے بدلے میں بھارتی سیاستدانوں کا رویہ منفی ہے- انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہو گا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہی نہیں ، اٹھارہ کروڑ فولادی انسانو ں کا مسکن ہے -انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے دشمن یاد رکھے کہ اٹھارہ کروڑ عوام ، اٹھارہ کروڑ فو ج میں تبدیل ہو جائیں گے-

متعلقہ عنوان :